تصادم کسی بھی طو رپر ملک وقوم کے مفاد میںنہیں: اکرام حسین 

Aug 23, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے عسکری وسیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر مذاکرات کا راستہ اختیار کر کے تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں تصادم کسی بھی طو رپر ملک وقوم کے مفاد میںنہیں ہے کیونکہ اس وقت دشمن بھی ہماری سرحدوںپر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے ملک کے اندر قومی اتحاد ،یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردارادا کرنیکی ضرورت ہے۔
 موجودہ سیاسی لڑائی میںفوج سمیت تمام اداروں کو ٹارگٹ کرنا کسی بھی طور پر ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں۔

مزیدخبریں