جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وکنوینئر پی پی 136 میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی مقبولیت میں ہوتا اضافہ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہورہا عمران خان شہر شہر جا کر جو بیانیہ دے رہے ہیں اس پر قوم نے کان نہیں دھرے اور موجودہ حکومت کیساتھ کھڑی ہے عوام کا وزیر اعظم شہباز شریف پر مثالی اعتماد عوام کی بھرپور تائید حمایت کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں میجر حسن سردار نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کے قیمتی ساڑھے تین سال ضائع کر کے اب منفی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے ذریعے مزید وقت ضائع کرنے کے درپہ ہے سیاست کو سازشوں کا گڑھ اور اقتدارکے ایوانوں کو مچھلی منڈی بنانے والے پی ٹی آئی رہنما جمہوریت پسندی کی بات کرکے اپنا مذاق خود اڑا رہے ہیں قوم انکا اصل چہرہ دیکھ چکی اور انکے منفی عزائم سے پوری طرح آگاہ ہے۔