شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)سابق چیئرمین مارکیٹ ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک وقوم کیلئے جو قربانیاں، خدمات سرانجام دی ہیں وہ پاکستان کی سیاست کا روشن باب ہیں وہ پاکستان آنے کے شدت کیساتھ منتظر ہیں ان کی وطن واپسی کے بعد عمران خان کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائیگا نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کا اعلان وہ خود کریں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے صدر انجمن تاجران ذیشان پرویز کی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید، رانا مہران فیاض ،میاں تنویراحمد، میاں خالد عباس ، ملک اعجاز احمد ودیگربھی موجودتھے ملک پرویزا قبال نے کہاکہ عمران خان اقتدار سے محرومی کے بعد مسلسل ملک کے اندر فتنہ فسادپیدا، جمہوریت کو ڈیل کرنے ،قومی اداروں کو دبائومیں لانے ،سیاسی ومعاشی عد م استحکام کی کوششوں میں مصروف ہیںشہباز گل کی گرفتاری دراصل عمران خان کے بیانہ کا نتیجہ ہے۔