پوری قوم کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے:کنور عمران 


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران ملک پر قرضوں کا بوجھ اور عوام پر مہنگائی مسلط کرنے میںکوئی کسر نہیں چھوڑ رہے یہ اپنی آسائشیوں اور فضول خرچیوں و عیش پرستی کا سارا ملبہ غریب عوام پر گرا رہے ہیں آئے روزپٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں کیا جانے والا اضافہ نہایت ظالمانہ عمل ہے جس کا تدارک اور روک تھام ناگزیر ہے، اپنے ایک بیان میں کنو ر عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اوپر سے روز گار کے مواقع مسلسل کم ہو رہے ہیں جس سے عام آدمی کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد غریب عوام کے جاری استحصال کے خاتمہ کیلئے ہے موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ہی ملکی سلامتی کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ ہے جس کیلئے پوری قوم کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...