اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسپکٹر جنرل نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر موٹروے پولےس کے افسران نے مسافروں، ڈرائےوروں اور عملے کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال مےں گاڑی سے باہر نکلنے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے اور حفاظتی آلات کے موثر استعمال کے حوالے سے خصوصی بریفنگز سےشن کا انعقاد کےا گےا ۔اسکے ساتھ ساتھ مسافر بردار گاڑےوں کے عقبی ایمرجنسی دروازے کو کھولنے اور اس سے نکلنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ یہ اقدامات نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس کی ' مہم کا ایک حصہ ہےں جس میں جدےد ٹےکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹرےفک قوانےن پر سختی سے عملددرآمد کو ےقےنی بناےا گےا ہے ۔ مسافروںکے حفاظتی اقدامات کے پےش نظر نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس نے اےک جامع PSV ٹریکر سسٹم کے ذریعے قانون کا ےکساں نفاذ بھی شروع کر دیا ہے۔نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس قومی شاہراﺅں پر قانون کے بلاتفرےق عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مسافروں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہوئے پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔