اسلامی تعاون تنظیم کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی کامسٹیک کو تعاون کی پیشکش 


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے کامسٹیک کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کےساتھ ساتھ آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کے انعقاد کی پیشکش کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز (او آئی سی سرٹ)، کے سربراہ محمد شامیر ہاشم سے مینارا سائبر ایکسس، سائبرجایا، او آئی سی سرٹ سیکریٹریٹ، ملائیشیا میں ملاقات کی۔ ہاشم نے او آئی سی سرٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی جس میں او آئی سی سرٹ کے کام اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور عمل درآمد کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی۔
 انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ او آئی سی سائنس و ٹیکنالوجی کے ایجنڈے کے نفاذ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔دونوں تنظیموں کے سربراہان نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ او آئی سی سرٹ نے کامسٹیک کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کے انعقاد کی پیشکش کی۔

ای پیپر دی نیشن