اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے قومی شاہراﺅں پر ہیلمٹ اورسائےڈ شےشوں کے بغےر موٹر سائیکل چلانے والے موٹر سائےکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گےا ہے۔ قومی شاہراہوں پر اب تک ان خلاف ورزےوں پر 25ہزار سے زائد موٹر سائیکل بند کئے جا چکے ہےں۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے افسران روڈ سےفٹی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ برےفنگ سےشن کا انعقاد کر رہی ہے ۔
اس کے علاوہ تمام قومی شاہراﺅں پر عوام مےں ہےلمٹ اور سائےڈ شےشوں کے استعمال اور افادےت کے بارے مےں موثر برےفنگ کی جا رہی ہے۔ یہ اقدامات نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس کی '#NoMore' مہم کا ایک حصہ ہیں جس میں جدےد ٹےکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹرےفک قوانےن پر سختی سے عملددرآمد کو ےقےنی بناےا گےا ہے ۔ نےشنل ہائی وےز اےنڈ موٹروے پولےس قومی شاہراﺅں پر قانون کے ےکساں نفاذ کے ساتھ ساتھ مسافروں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو ےقےنی بناتے ہوئے پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔