”نوائے وقت“ شعبہ کمپیوٹر کے سینئر کارکن محمدرشید انتقال کر گئے

Aug 23, 2022


اسلام آباد ( میگزین رپورٹ )جڑانوالہ کی ممتاز سماجی شخصیت مرحوم محمد لطیف کے صاحب زادے ، قمر الزمان کے والد اور محمد سعید چوہدری کے کزن نوائے وقت ( کمپیوٹر سیکشن ) کے سینئر رکن محمد رشید مختصر علالت کے بعد سوموار کی صبح انتقال کر گئے ۔انہیں اسی روز نماز عصر کے بعدعلی پور بنگلہ جڑانوالہ فیصل آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹاچھوڑا ہے ۔نماز جنازہ میںسماجی ، عوامی ، کاروباری اور اخباری کارکنوں کی بڑی تعد اد شریک ہوئی؛ محمد رشید کی عمر 48برس تھی ۔ وہ 1990میں نوائے
 وقت راولپنڈی اسلام آباد سے منسلک ہوئے ۔بیماری کے سبب 2برس قبل نوائے وقت لاہور ٹرانسفر ہوئے تھے ۔وہ شریف ، ملنسار ، 
صوم و صلوة کے پابند ، اچھے اخلاق کے باعث سٹاف میں مشہور تھے۔ دریں اثناءنوائے وقت ہاﺅس میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں دوستوںاور احباب نے محمد رشید کی رحلت پر اظہار افسوس کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

مزیدخبریں