راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین چیف منسٹرز کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق سے ملاقات کی جس میں ضلع میں لاءاینڈ آرڈر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات پرتفصیلی گفتگو کی گئی ڈی سی کے ہمراہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملے اور ان کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر مشیر وزیراعلی پنجاب زبیر احمد خان نے ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خالد جنجوعہ کو ہدایت جاری کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں ایک بورڈ آویزاں کیا جائے جس پر لکھا ہو کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر ایمرجنسی وارڈ میں تمام ادویات فری فراہم کی جاتی ہیں اور ساتھ ڈی سی آفس کا کمپلینٹ نمبر بھی درج ہونا چاہیے تاکہ اگر کسی مریض سے کوئی شخص پیسوں کا مطالبہ کرے یا ادویات باہر سے لانے کا بولے تو وہ شخص شکایت کر سکے جس پر ڈی سی طاہر فاروق نے فوراً ڈائریکٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال خالد جنجوعہ کو بورڈ آویزاں کرنے کےا احکامات جاری کئے انہوں نے ہسپتال میں موجود لواحقین کے لیے قائم انتظارگاہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ضلع راولپنڈی فیاض تبسم بھی ہمراہ تھے۔