میجر احمر رضا  اورسپاہی سلمان شہید کی ذاتی ،پیشہ وارانہ زندگی پر مشتمل ویڈیو جاری

Aug 23, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہونے والے میجر احمر رضا شہید اور سائوتھ وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی سلمان شہید کی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی پر مشتمل ویڈیو جاری کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی سلمان شہید ولد فضل ِ ربی مورخہ26جنوری 1997 کو تحصیل و ضلع صوابی گاں باچا میں پیدا ہوئے۔ آپ نے میٹر ک کا امتخان اپنے آبائی گاں گورنمنٹ ہائی سکول باچا سے حاصل کیا اور ڈی کام کا تعلیمی ڈپلومہ کامرس کے مضمون میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائینسز صوابی سے حاصل کیا۔ کالج لیول پے آپ کئی دفعہ فائنلز میں کرکٹ ٹرافی بطور مین آف دی میچ حاصل کر چکے تھے۔ آپ نے آرمڈ سنٹر میں ٹریننگ کے بعد 18ہارس جیسی مایہ نازیونٹ ملتان کینٹ میں جوائن کی۔ 4کیولری ساتھ وزیرستان میں خطرناک ڈیوٹی پر معمور تھی جس کے عوض پوری آرمڈ کور سے اضافی نفری منگوائی گئی۔ پیشہ ورانہ صلاحیت کے عوض سپاہی سلمان کو4کیولری میں بھیجا گیا جہاں آپ نے14ستمبر2021کو دہشتگردوں کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے اور اپنے ایریا میں برتری برقرار رکھتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ میجر احمر رضا شہید 23مارچ1971کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔آپ نے میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں ایف جی کالج کوئٹہ سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور بیک وقت انجینئرنگ یونیورسٹی اورپی ایم اے لانگ کورس میں اپلائی کیا۔میجر احمر رضا نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمیشن کی سیٹ چھوڑ کر پی ایم اے 86 لانگ کورس جوائن کیا جو کہ بلاشبہ آپ کی محب الوطنی کی اعلی مثال ہے۔ پی ایم اے میں 2سال کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آپ کو9 آزاد کشمیر رجمنٹ جیسی مایہ ناز انفنٹری بٹالین میں کمشین ملا۔سیکنڈ لیفٹیننٹ سے اپنے مڈ کیریر کورس تک آپ نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے عوض اپنی رجمنٹ میں اعلی مقام حاصل کیا۔ بعدازاں اپنی تعلیمی لگن کی نسبت سے نسٹ جیسی اعلی یونیورسٹی سے بیسک انجینئرنگ سٹاف کورس کیا۔ آپ نے بہادری اور شجاعت کے جوہر لائن آف کنٹرول پر دشمن کا دفاع کرتے ہوئے پنجاب رینجر ز کے ہمراہ بطور میجر نبھائے۔42بلوچ رجمنٹ کے ہمراہ آئیوری کویسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن گھانا میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ آپ ایک عظیم بیٹے، بہترین شوہر اور شفیق باپ بھی تھے۔ 
آئی یس پی آرویڈیو

مزیدخبریں