و زیر اعظم کا باغ آمد پر مہاجرین والہانہ استقبال کر ےنگے، فیروز دین 


رےڑہ(نامہ نگار )وزےر اعظم سردار تنویر الیاس نے 33 سال میں پہلی بار مہاجرین کو نمائندگی کا حق دے کر مہاجرین کے دل جیت لیے ہیں جس پر اآزاد کشمیر کے جملہ مہاجرےن ان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں،مہاجرین کو نمائندگی دینے سے نہ صرف اآزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مثبت پیغام گیا ہے،اس کے ساتھ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مہاجرین کے گزارہ الا¶نس میں فراخدلانہ اضافہ کرکے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت کی ہےوزیر اعظم آزاد کشمیر کا باغ آمد پر مہاجرین والہانہ استقبال کریں گے۔ مہاجرین 1989 کے ماہانہ گزارہ الا¶نس میں اضافے کو خوش آئیند تحریک دوست اقدام قرار دیتے ہوئے ضلع باغ میں مقیم مہاجرین 1989 کے نمائیندگان مظفرآباد سے چوہدری فیروز دین ماسٹر یوسف بٹ علی محمد بٹ نشاد بٹ گوہر کشمیری حامد جمیل افیتاز خان یونس میر اقبال کشمیری ، عبدلرحمان بٹ۔ چوہدری منیر حسین۔ رفیق ڈاردیگر زمہ داران نے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ الا¶نس میں اضافے سے یقینی طور پر مہاجرین کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔ 
انکا کہنا تھا کہ بیس کیمپ کی حکومت کی یہ آئینی زمہ داری ہیکہ وہ تحریک آزادی سے وابستہ مہاجرین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ باغ مہاجرین وفد نے گزارہ الا¶نس میں 1500 روپے فی کس اضافے کیلئے ایک م¶ثر تحریک چلا کر کم وقت میں کامیابی حاصل کرنے پر جملہ مہاجرین آزاد کشمیر کو مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...