آ ئی ٹی ملازمین سرکاری دفاتر میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں،عبدالقہار 


تیمرگرہ ( بیورورپورٹ )صوبائی صدر کی کال پرائی ٹی ایمپلائز سٹاف ایسوسی ایشن دیر پائین نے 22اگست کو مکمل تالہ بند ہڑتال کرکے ریلی نکالی اور احتجاجی کیمپ لگاےا جس کی وجہ سے ، پولیو مہم ، آن لائن ٹاسک ، ڈومسائل ، ڈیلی نرخنامہ ، ڈرائےونگ لا ئےسنس ، اسلحہ لائسنس ،آن لائن میٹنگ ، ہسپتال اوپی ڈی سمیت تمام دفتری امورٹھپ ہوکر رہ گئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان انفار میشن ٹیکنا لوجی سٹاف ایسوسی ایشن لوئر دیر نے اپنے مطالبات کے حق میں اے ڈی سی دفتر بلا مبٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا ےا ۔
جس میںضلع دیر پائین کے تمام محکموں کے ائی اٹی کمپیوٹرز نے بھر پور شرکت کی ضلعی صدر ائی ٹی ایمپلائز عبدالقہار نے کہا کہ ائی ٹی ملازمین سرکاری دفاتر میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں

ای پیپر دی نیشن