بلدیاتی الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑیںگے، چوہدری نا صر 


میرپور( نمائندہ خصوصی)سابق ممبر مرکزی جنرل کونسل مسلم لیگ ن آزاد کشمیرچودھری ناصر محمود نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑیںگے،ہمیں اپنے کنبہ قبیلہ اور جماعتی لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔میں اپنی زندگی میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن ووٹ کاسٹ کروں گا۔اس الیکشن سے نوجوانوں کو بھی موقعہ ملتا ہے ۔اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوامی مسائل جلد حل ہونگے ،انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی قائد میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے۔ موجودہ پاکستان کے سیاسی حالات عمران نیازی دانستہ خراب کرنا چاہتا ہے، پاکستانی عوام کو سب سمجھ آ گئی ہے کہ یہ سیاسی لبادہ اوڑھ کر ملک دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن