میرپور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ضلع میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا ہے کہ آج 22 اگست سے شروع ہونے والی5 روزہ پولیو سے بچاﺅ کی مہم بلا روک ٹوک پورے تسلسل سے جاری رہے گی ، ضلع میرپور کو پولیو سے پاک رکھنے اور پولیوفری ڈسٹرکٹ کا اعزاز برقرار رکھیں گے ، پولیو مہم کی مانیٹرنگ میں خود اور صحت عامہ کے دیگر زمہ داران برائے راست جاری بھی رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے UC انچارجز ، سپروائزر، ایریا انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا ، DHOمیرپور نے کہا کہ پولیو مہم کا مقصد ایک صحت مند ، توانا ، خوشحال مستقبل دینا ہے آج کے بچے ہمارا کل کا مستقبل اور محفوظ معاشرے کا ضامن ہیں ، انہوں نے کہا کہ 22 تا 26 اگست 5 روزہ مہم کے دورانضلع بھر میں پولیو سے بچاﺅ مہم مکمل نظم و ضبط اور کرونا SOPs کے مطابق جاری رکھ کر 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے / بچی کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے
ڈاکٹر مائدہ کوثر کی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینا تی کانوٹیفکیشن جاری
میرپور (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت عامہ کی فرض شناس اور متحرک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مائدہ کوثر کو حکومت آزاد کشمیر صحت عامہ ڈئریکٹوریٹ نے بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، عوامی حلقوں کی طرف سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور کی پوسٹ پر لیڈی ڈاکٹرمائدہ کوثر کو تعینات کرنے پر اطمنان اور حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ،اورحکومتی احکامات پر نوتعینات شدہADHO ڈاکٹر مائدہ کوثر نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ، ADHO نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی زمہ داریوں کو اپنے سربراہان کی۔ ہدایات اور محکمانہ پالیسیوں کے مطابق ادا کر کے عوامی توقعات کو پوا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں گے ۔
میرپور میں5 روزہ پولیومہم جا ری ہے،ڈ اکٹر فدا حسےن
Aug 23, 2022