منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اجلاس 

Aug 23, 2022


میرپور(نمائندہ خصوصی)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین اور متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے پراگرس کا جائزہ لینے کے لیے منگلا ڈیم ہاﺅ سنگ اتھارٹی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ممبر مانیٹرنگ کمیٹی چوہدری مختار حسین ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاءنقشبندی ،ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری طالب حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ چوہدری محمد اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شہزاد مقصود ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساجد حسین ،ایڈمن آفیسر عرفان احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکینکل نقاش جاوید ،تحصیلدار محمد محمود نے شرکت کی ۔اجلاس میں صدر آزادکشمیر کی ہدایت پر متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پراگرس کا جائزہ لیا گیا اور نیو سٹی میں متاثرین منگلا ڈیم کے لیے بنائے جانے والے پبلک پارک کے پی سی ون کی تیاری سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور غوض کیا گیا۔

مزیدخبریں