لچھراٹ میں ترقی کا کریڈٹ تنویر الیاس کو جاتا ہے،افتخار مےر


مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی ) حلقہ لچھراٹ میں تعمیر و ترقی کا کریڈٹ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو جاتا ہے، جن کی شبانہ روز کاوشوں سے حلقہ کے طول و عرض میں کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے لچھراٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی ایچ یو،گرلز و بوائز کالجز کا قیام،50کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی پختگی،میرٹ پر روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے،ان خیالات کا اظہار لچھراٹ سے سابق امیدوار اسمبلی میر افتخار احمد نے پریس کلب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک سال کے دوران عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کیے،سیاسی کارکنوں کی صوابدیدی عہدوں پر تعیناتی حکومت کا اہم کارنامہ ہے،بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز کا جرا اور تاریخ کا اعلان موجودہ حکومت کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے،آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن