لمپی سکن کیوجہ سے اٹک کو آفت زدہ قرار دےاجائے،سردار سلےم 

Aug 23, 2022


حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پےپلز پارٹی کے ڈوےژنل صدر سردار سلےم حےدر خان نے کہا ہے کہ وفاقی و پنجاب حکومت اٹک کو لمپی سکن کی وجہ سے آفت زدہ قرار دے پورے ضلع مےں ہزاروں جانور اس موذی بےماری کی وجہ سے جان بحق ہو گئے ہےں جس کی وجہ سے کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے چئےرمےن پاکستان پےپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سپےکر قومی اسمبلی راجہ پروےز اشرف سے مےٹنگ کے دوران کہا ہے کہ وہ وزےر اعظم شہباز شرےف کو کہےں کہ وہ اٹک کے کسانوں کا جانوروں کی بےماری سے ہلاک ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات اٹھائےں اٹک کے سےاست دان کسانوں پر آنے والے اس مشکل وقت مےں بھی سےاست کر رہے ہےں اےک دوسرے کو نےچا دکھانے کے لئے اےڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہےں ان خےلات کا اظہار انہوں نے مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا سردار سلےم حےدر خان نے کہا کہ حالےہ تےن ماہ کے دوران ضلع اٹک کی چھ تحصےلوں مےں لمپی سکن بےماری سے ہزاروں جانور ہلاک ہو چکے ہےں لےکن وفاقی وصوبائی حکومت پنجاب ٹس سے مس نہےں ہو رہی اٹک کے پس ماندہ علاقوں مےں عوام جانور پال کر اپنا گزر بسر کرتے ہےں حالےہ بےماری نے ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھےن لی انہوں نے کہا کہ مےں نے ہمےشہ اٹک کے عوام کا مقدمہ ہر جگہ پر لڑا اب کسانوں کا مقدمہ بھی لڑنے کا فےصلہ کےا ہے پنجاب مےں ہماری حکومت نہےں جن کی حکومت ہے وہ وزےر اعلیٰ کو آگاہ کرنے کی صلاحےت نہےں رکھتے کےونکہ عوامی مسائل کا ادراک نہ رکھنے والے سےاست دان عوام کے مسائل کے حل کا بھی ادراک نہےں رکھتے ۔

مزیدخبریں