میرپور( نمائندہ خصوصی) سابق صدر چیمبر آف کامرس و معروف معالج ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہاکہ اہلیان میرپور نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ کے وقت دو بار عظیم قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ہجرت کرنا آسان بات نہیں ہے۔ہمارے لوگ بیرون ممالک اور بلخصوص برطانیہ میں روز گار کے ساتھ ساتھ لارڈ میئر،کونسلرز اور برطانوی پارلیمنٹ میں ممبر منتخب ہو کر وہاں کی کمیونٹی کے کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر اکرم چودھری نے کہا کہ ہریام بریج کی مکمل تکمیل سے میرپور سے دیگر علاقوں کا رابطہ آسان ہو جائے گا۔ سفری سہولیات میسر ہونے سے میرپور شہر کی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔
دوران سروس فوت ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو حقوق دےنے کا مطا لبہ
ڈیرہ اسما عیل خان(نامہ نگار) محکمہ پولیس میں دوران سروس فوت ہونے والے اہلکاروں کے بچوں کو بغیر کسی ٹیسٹ کے ان کے حقوق دیئے جائے اور ان کو ادارے میں ملازمت دی جائے شہریوں کا آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری سے پرزور مطالبہ حقوق سے محروم فیمیلز نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ سے اپیل کی ہیں کہ ہمارے بچوں کو پہلے بھی کئی بار انٹرویو کیلئے بلایا گیا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہمارے بچوں کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہمارے بچے اوورایج ہو رہے ہیں جو کہ ہمارے بڑھاپے کا سہارا ہیں ان کی عمر زیادہ ہونے کے بعد انہیں کسی اور محکمہ میں بھی ملازمت نہیں ملے گی دوران سروس وفات پانے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے باپ نے ڈیپارٹمنٹ کی خدمت کی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔
موضع دودا کے عوام بنےا دی
سہو لےات سے محروم
تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) اس دور جدید میں بھی سکول، سڑک اور بجلی سے محرومی پر تحصیل تےمرگرہ کے علاقہ باغ ددشخیل کے موضع دودا کے رہائشیوں نے بطور احتجاج اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار اور بائےکا ٹ کر دےا جب تک ان کے مذکورہ مسا ئل حل نہیں ہوتے وہ اپنے بچوں کو بطور احتجاج پولیو قطرے نہیں پلاےنگے اس حوالے سے تحصیل تےمرگرہ کے علاقہ دوشخیل کے گاوں دودا کے عمائدین ورہا ئےشوں اصغر خان ، ریحان اللہ ، احمد علی ، نوید اللہ نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے نام ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ اس دور جدید میں بھی ان کا گاوں دوددا باغ دوشخیل سکول، سڑک ، بجلی جےسے بنےادی سہولیات سے محروم اور وہ پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔