اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "انسانوں کی مذہبی فطرت"کے موضوع پر گذشتہ روزایک توسیعی لیکچرکا انعقاد کیا گیا۔ عالم اسلام کے ممتازامریکی سکالر، ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ کلیدی مقرر تھے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔اس تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، غیر ملکی مندوبین کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایکسی لینس سینٹر کے منتظم اعلی، محمد رفیق طاہر، سیرت النبیؓ چئیر کے سرپرست اعلی پروفیسر صاحبزادہ ساجدالرحمن کے ڈینز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران بھی موجود تھے۔تقریب کا اہتمام ایکسی لینس سینٹر کے سیرت النبیؓ چئیر نے کیا تھا۔امریکی سکالر ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مذہب زمین پر رہتے ہوئے معاشرے کے قواعد و ضوابط بتاتا ہے اور یہ انسان کا ذاتی معاملہ ہوتے ہوئے بھی باقی لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔امریکن سکالر نے مذہب، ثقافتی نظاموں، عقائد، آفاقی تصورات، انسانیت، روحانیت اور اخلاق اقدر د تصورات کا ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے دنیا کے بڑے مذاہب (کرسچئیں، ہندو ایزم، بدھ ایزم، افریکن ٹرڈیشنل مذہب،سکھ ایزم، یہودی ایزم، جین ایزم )کے عقائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے، ایک خدا کے ماننے والے، محمدؓ کو خدا کا آخری نبی مانتے ہیں ،وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہم میں سے ہر ایک نے مصمم ارادر اور پختہ یقین کے ساتھ اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا، تقریب سے محمد رفیق طاہر اور پروفیسر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے بھی خطاب کیا۔
اسلام دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب، ایک خدا کے ماننے والے، محمدؓ کو خدا کا آخری نبی مانتے ہیں، اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ کا لیکچر
Aug 23, 2022