سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش کے حوالے سے اخبار فروش یونینز کا مشترکہ اجلاس 

Aug 23, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش کے حوالے راولپنڈی اور اسلام آباداخبار فروش یونینز کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد اخبار مارکیٹ میں منعقد ہوا جس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان، اسلام آباد اخبار یونین کے صدر چوہدری محمد شریف اخبار فروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی اور دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ راولپنڈی اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ ٹکا خان نے کہا کہ جہاں جہاں سرکاری اداروں میں اخبارات کی بندش سے اخبار فروش بے روز گار ہو گا وہاں اخباری صنعت سے وابستہ لاکھوں ملازمین بے روز گار ہوں گے۔ وہاں انفارمیشن کے بڑے ذرائع کو حکومتی افسران سے دور کر دیا جائے گا۔ اخبارات پڑھ کر بہت سارے اداروں میں بیٹھے لوگ عوام کے مسائل کی انفارمیشن حاصل کرتے ہیں اور مسائل حل کرتے ہیں دنیا میں وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی جس کے پاس درست انفارمیشن نہ ہو۔ یونین کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس فیصلے کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو اخبار فروش فیڈریشن ملک بھر میں دیگر صحافتی اورسیاسی مزدور تنظیموں کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کریگی ۔

مزیدخبریں