کراچی میں آئندہ ہفتے کسی غیر معمولی اورطوفانی بارش کا امکان نہ ہی التوا کا کوئی جواز،جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال 

Aug 23, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سندھ اور صوبائی حکومت کی جانب سے موسم کی صورتحال کو جواز بنا کر 28اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوبارہ موخر کیے جانے کی اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ان کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 28اگست کو ہی کرائے جائیں ، بلدیاتی انتخابات کا ایک بار پھر التواءکسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بلدیاتی انتخابات کے مزید التواءکو روکنے اور انتخاب کو بروقت اور شفاف بنانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کو فوری طور ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ 2002۔2001ءکے بلدیاتی انتخاب ٹھٹھہ میں ایک ہفتہ مو¿خر کرنے پڑے اور کراچی میں انتخابات وقت پر ہوئے۔ حالیہ دنوں میں بھی بلوچستان کے بعض اضلاع میں انتخابات مو¿خر ہوئے جبکہ باقی اضلاع میں وقت پر ہوئے، اس لیے کراچی میں بھی 28اگست کو انتخابات ہر صورت ہونے چاہیے اگر کہیں مسئلہ ہے تو وہاں انتخابات بعد میں ہو سکتے ہیں۔ کراچی میں ابھی NA-245 کا ضمنی انتخاب بھی ہوا ہے۔ یہ خط جماعت اسلامی کراچی کے نائب و نگراں الیکشن سیل راجہ عارف سلطان کی طرف سے ارسال کیا گیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ اور دیگر وہ پارٹیاں جو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتیںمسلسل رکوانے کی کوشش کر رہی ہیں‘اعلیٰ عدالتوں نے اور الیکشن کمیشن نے ان کے اعتراضات مسترد کر دیے تو اب موسم اور بارشوں کا بہانہ بنا کر یہ پارٹیاں انتخابات سے فرار چا ہتی ہیں۔ اب بھی سندھ حکومت، الیکشن کمیشن سندھ سے مل کر بلدیاتی انتخابات کو مزید مو¿خر کروانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ بارش تھم چکی ہے اور کراچی میں آئندہ ہفتے کسی غیر معمولی اورطوفانی بارش کا امکان نہیں ہے اور نہ ہی ایسے کوئی حالات ہیں جس کا ذکر محترم صوبائی الیکشن کمشنرنے اپنی پریس کانفرنس میں کیا ہے‘ اگر ٹھٹھہ وغیرہ میں کوئی پانی یا بارش سے متاثرہ علاقے ہیں بھی تو‘ کراچی کے انتخابات کو کیوں مو¿خر کیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اپنے پہلے خطوط میں بھی انتخابات میں شفافیت کے حوالہ سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس مرتبہ بیلٹ پیپرز غیر محفوظ ہیں اور ہمارا خدشہ ہے کہ ان کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ لہٰذا اس دھاندلی کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ فارم XII لازماً پولنگ ایجنٹوں کو فراہم کیا جائے جو کہ پہلے سے قانون میں موجود ہے کہ فارم XI اور فارم XII پریزائیڈنگ افسران کو دینے ہیں لیکن عملی صورت حال یہ ہے کہ پریزائیڈنگ افسران یہ نہیں دیتے اور یہی بیلٹ پیپر کی چوری اور غلط استعمال کا ذریعہ بنتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے واضح ہدایات ہوں کہ صبح پولنگ شروع ہونے سے پہلے بیلٹ پیپرز کی تعداد اور بُکوںکے نمبرزنوٹ کروائے جائیں اور نتائج کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپرز اکاو¿نٹ کا فارم XII ہر صورت فراہم کیا جائے ۔ کراچی بڑا شہر ہے اور ماضی میں سیکورٹی کے حوالے سے بہت ایشوز رہے ہیں۔ اس لیے فوج اور رینجرز کو باقاعدہ تعینات کیا جائے کیونکہ ابھی تک واضح احکامات نظر نہیں آ رہے صرف تیار رہنے یا پیٹرولنگ تک محدود ہیں۔
حافظ نعیم

مزیدخبریں