کراچی (نیوز رپورٹر) سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ ،عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میں "سینئر سٹیزن لا" پر کام کر رہی ہے۔اس کے نتیجے میں بزرگ شہریوں کو ایسی سہولیات دی جائیں گی جس سے انہیں بہتر زندگی گزارنے میں مدد ملے گی ،حکومت سندھ ہر ضلع میں" اولڈ ایج ہوم " بھی قائم کرے گی، بزرگ شہریوں کو کارڈ جاری کرنے کیلئے نادراسے معاہدہ ہوگیا ہے، کارڈ کے ڈیزائن پر کام ہو رہا ہے جیسے ہی ڈیزائن فائنل ہوتا ہے اجراءکر دیا جائے گا۔دوسری جانب سینئر سٹیزن ایکٹ2014 جو کہ 2016 میں منظور ہوا تھا ، اس میں بعض ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے آپریشنل ہونے پر کوئی رکاوٹ سامنے نہ آئے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈاو¿ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معین آڈیٹوریم میں ورلڈ سینئر سٹیزن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈاو¿ یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ، ڈاو¿ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل، ڈاو¿ یونیورسٹی کی سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، ڈاکٹر انعم ارشد انچارج فیملی ہیلتھ ڈاو¿ یونیورسٹی، ڈاکٹر وش دیو اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری، پروفیسر جہاں آرا چیئرپرسن گائنی اینڈ اوبز، ڈاکٹر فیصل یامین ہیڈ آف فزیکل میڈیسن، مس بدر حنا نیوٹریشنسٹ، انسٹرکٹر ڈاو¿ ڈینٹل کالج ڈاکٹر مونا شاہ ، ڈائنامک جم کے ماسٹر ٹرینر محمدعلی شاہ ، اور ہیلدی سوسائٹی پاکستان کے سربراہ میجر زاہدبھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اساتذہ طلبہ اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاو¿ یونیورسٹی پروفیسر نصرت شاہ نے کہا کہ ہمارے یہاں صدیوں سے رائج جوائنٹ فیملی سسٹم اب تبدیل ہو رہا ہے جس میں پہلے گرینڈ پیرینٹس کو تنہائی محسوس نہیں ہوتی تھی لیکن نئے دور کے مطابق بچے خودمختاری چاہتے ہیں اور والدین سے الگ رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اپنے بہتر مستقبل کے لئے بیرون ملک جاکر واپس نہیں آتے جس کے نتیجے میں ایکٹیو ایجنگ کا تصور مضبوط ہو رہا ہے یعنی جسمانی، ذہنی، سماجی فعالیت کا تصور. انہوں نے کہا کہ ڈاو¿ یونیورسٹی نے عام افراد کے لئے آن لائن ای کوآرڈینیٹر کورس متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے عام افراد کو بڑی عمر کے لوگوں کی دیکھ بھال کے متعلق مکمل تربیت دی جا رہی ہےتاکہ وہ ہیلتھ کیئر پروائڈرز کی ہدایت کے مطابق بزرگوں کی دیکھ بھال کریں اور انہیں بزرگوں سے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اب اوسط عمر بڑھ کر 68 سال تک پہنچ گئی ہے۔ ہماری بھی جینے کی امید بڑھ رہی ہے تو ہمیں صرف ماہ اور سال نہیں بڑھانے بلکہ معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔تقریب میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور پرانے گانوں کی ویڈیوز دکھا کر سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والے خوش نصیبوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ قبل ازیں ڈاو¿ میڈیکل کالج کے طلبائ نے شرکاءمیں ویلکم گریٹنگ کارڈز تقسیم کئے۔
عبدالوحید شیخ
محمد حسین محنتی نے تاریخی "حق دو کراچی مارچ "کوتبدیلی کی نویدقراردےدیا
کراچی (نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کراچی کی تحت تاریخی حق دو کراچی مارچ کے انعقاد اوراہلیان کراچی کی بھرپور شرکت کوتبدیلی کی نویدقراردیتے ہوئے کہاکہ کراچی کا واحد حل جماعت اسلامی ہے،ہم محض دعوے کی بنیاد پریہ بات نہیں کرتے بلکہ جماعت اسلامی کے نامزدسابق میئرعبدالستار افغانی اورنعمت اللہ خان کا کام وکردارپوری قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کامیاب حق دو کراچی مارچ کے انعقاد پرامیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک مظالم، نادرا مسائل،پانی بحران ،ٹرانسپورٹ،شہرکی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اوردیگرشہریوں کے حقوق کے لیے آاواز بلند کی اس لیے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔عوام 28اگست کو بلدیاتی انتخابات میںحقیقی تبدیلی اور شہرکی تعمیروترقی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزامیدوروں کے نشان تروزوپرمہرلگائیں۔
محمد حسین محنتی
سینئر سٹیزن لا پر کام جاری،ضلعی سطح پر ” اولڈ ایج ہوم“قائم ہوں گے ، عبدالوحید شیخ
Aug 23, 2022