عوام نے مقتدر سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا:الطاف شکور


کراچی(نیوز رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ عوام نے مقتدر سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات حلقہ 245 میں 91 فیصد عوام نے پولنگ میں حصہ نہیں لیااور وہ لاتعلق رہے۔ جیتنے والے پی ٹی آئی امیدوار کو اتنے کم ووٹ ملنے پر خود ہی استعفی دے دینا چاہئیے۔صرف نو فیصد عوام کے ووٹوں پر مبنی انتخاب میں جیتنے والا حلقے کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔عوام کو سیاسی سرکس اور روزانہ نت نئی ڈرامہ بازی نہیں اپنے مسائل کا ٹھوس حل چاہئیے۔مہنگائی اور معاشی ابتری کی وجہ سے عوام خودکشی پر مجبور ہیں، سیاستدان زمینی حقائق سے بے خبراقتدار کے لئے مرغوں کی طرح لڑ رہے ہیں۔موجودہ جمہوری نظام عوام کو اچھی اوربہتر قیادت دینے میں ناکام رہا ہے۔جب تک سیاست پیسوں کا کھیل رہے گا ، غریب عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ سیاسی عمل کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے لوگ عوام کے اصل نمائندے نہیں ہیں۔ الیکٹ ایبلز ہر صورت میں اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔ گھی گھوم پھر کر کھچڑی میں پہنچ جاتا ہے، عوام بھوکی ننگی رہ جاتی ہے۔ موجودہ حالات اور سیاستدانوں کو رویے کو دیکھ کرصاف محسوس ہوتا ہے کہ مقتدر سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنماملکی مفادات کو اپنے ذاتی مفادات پر قربان کر رہے ہیں۔ یہی صورت حال رہی تو عوام ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا بند کر دیں گے کیونکہ ان کا ووٹ دھاندلی کی نظر ہو جاتا ہے۔ سیاست میں عام آدمی کو اسی وقت فائدہ پہنچ سکتا ہے جب متناسب نمائندگی کا نظام نافذ کیا جائے۔ بدعنوان سیاستدان عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلوانے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ داخلی و خارجی دونوں طرف سے ملک خطرے میں گھرا ہوا ہے۔ عوام کا مسئلہ تعلیم، صحت اور روزگار ہے جس کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے۔ عوام تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر جلسے جلوسوں میں نعرے لگانے کے بجائے اپنے اپنے لیڈروں کا احتساب کرے۔
الطاف شکور

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...