خان گڑھ (نمائندہ خصوصی)سابق منتخب نمائندوں نے برسوں عوام کو بے وقوف بنائے رکھا۔خیالی اور فرضی منصوبوں کی تختیاں لگا کر جھوٹی شہرت سمیٹتے رہے‘ علاقائی پسماندگی اور لوگوں کا احساس محرومی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کردیا کہ طفل تسلیوں کے ذریعے سیاسی دکانداری چمکانے کا دور گزر گیا‘ عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 272 مظفرگڑھ سردار معظم علی خان جتوئی نے کیا۔ سردار معظم علی خان جتوئی نے کہا سابقہ دور میں عوام کے ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی گئی۔انتقامی کارروائیوں کے ذریعے سیاسی مخالفین کا جینا حرام کیا گیا۔ عملی کاموں کے بجائے سوشل میڈیا پر پوائنٹ سکورنگ کی گئی ‘ ہم اس تمام پریکٹس کو ختم کریں گے۔
کہروڑپکا‘ 15 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بیکس اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ
کہروڑپکا (خبرنگار)بیکس اساتذہ کا معاشی قتل بند کیا جائے ۔15ماہ سے تنخواہوں کی بندش کو ختم کیا جائے‘سکیل دیا جائے ‘لرننگ میٹریل فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار صائمہ تبسم صفیہ سلطانہ سعیدراں دیگر نے احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہمیں ریگولر کرے ہر ماہ تنخواہ دی جائے ۔‘چوں کے لئے کتابیں متعلقہ سٹیشنری فراہم کی جائے تاکہ گھروں کے چولہے جل سکیں ۔
طفل تسلیوں سے سیاسی دکانداری چمکانے کا دور گزر گیا: معظم جتوئی
Aug 23, 2022