انتظامیہ اور عدلیہ سے مل کر کلرکس بار کے مسائل حل کرینگے: رانا طفیل نون

Aug 23, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)کلرکس بار ایسوسی ایشن پنجاب کے کنونشن کی صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد صابر مو¿ نے کی۔ مہمانِ خصوصی ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل احمد نون میزبان طفیل احمد قریشی ہاشمی تھے۔ تقریب میں سرپرست اعلی ریاض حسین،شاید آئی ڈی ناصر ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین خدابخش راعی، حبیب اللہ خان،حاجی محمد عابد، رانا محمد یونس، طاہر سلطان محمود، طارق محمود،منظور علی شاکر، تنویر احمد، تنویر سیال زبیراعوان، رانا حافظ شاکر علی، اعجاز شاہد، راو¿ محمد عرفان، میاں عنایت حسین، رانا فیصل اکرم،ارشاد انصاری فیص، مشتاق بھٹہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدابخش راہی چیئرمین کلرکس بار ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر کے ممبرز بارایسوسی ایشن کی فلاح کے کام کئے جائیں گے آگے ۔آئی ڈی ناصر اور ریاض حسین شاہد نے کہا کہ کلرکس بار ایسوسی ایشن کو ضلع تحصیل اور ڈویژن کی سطح پر رجسٹر کیا جائے گا چوہدری صلاح الدین اور طاہر سلطان نے کہا کہ ہر ہر ضلع اور تحصیل میں بارروم کینٹین واش روم ڈسپنسری اور موٹر سائیکل سٹینڈ اور دیگر ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کرنا ترجیح ۔مہمان خصوصی رانا طفیل احمد نون نے کہا کہ میں پنجاب بار کونسل میں آپ کا وکیل بن کر آپ کی نمائندگی کروں گا اور ہم انتظامیہ اور عدلیہ کے ساتھ مل کر آپ کے مسائل حل کریں گے ۔

مزیدخبریں