عسکری اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کرسکتے، چوہدری جعفر اقبال


 رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ ہر مشکل وقت میں عوام کی امداد کرنے والوں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سنیئر و مرکزی رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری پر واویلا کرنے والے ان کے فوج مخالف بیانات کو سامنے رکھ کر بات کریں، افواج پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور جو بیان بازی پی ٹی آئی نے کی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔عسکری اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کرسکتے ۔چوہدری محمد جعفر اقبال گجر نے کہا کہ عمران خان اپنے ہوش و حواس مکمل طور پر کھو بیٹھا ہے،خاتون جج اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو دھمکی پاگل پن کی انتہا ہے۔
 جعفر اقبال

ای پیپر دی نیشن