رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت سے چوہدری شاہد طالب کی لیبرٹی چوک لاہور میں ملاقات کی اسی موقع پرمخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی تمام حدیں پار کر چکی ہیں۔ حکمرانوں نے شہباز گل پر تشدد کی انتہا کر دی۔ انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔ حکمرانوں نے اپنے سیاہ دور حکومت میں غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر سے نوجوان اور کارکنان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں،وفاقی حکومت نے تمام حدیں پار کر چکی ہے۔
ہاشم جواں بخت
حکمرانوں نے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا، مخدوم ہاشم جواں بخت
Aug 23, 2022