بہاول پور (جنرل رپورٹر) مطالبات کے حق میں وکٹوریہ ہسپتال کے طبی عملہ کی ہڑتال، تالہ بندی۔تفصیل کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کے پیرا میڈیکل سٹاف کو 20فیصد شیئر نہ ملنے کا معاملہ سال 2015ءسے چل رہا ہے۔ شیئر نہ ملنے پر متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جاتا رہا مگر ان کی طرف سے موثر اقدام نہ کیا گیا انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے دفاتر کی تالہ بندی کر کے احتجاج کیا اور اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے احتجاجی کیمپ لگایا۔دوسری طرف انتظامیہ کی نااہلی کے سبب مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ نہ ہو سکے جس سے مریضوں کا علاج معالجہ ہونا ناممکن ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں 2015ءسے لے کر اب تک انتظامیہ کی طرف سے معاشی قتل عام کی وجہ سے صبر کی انتہا ہو گئی ہے ۔ اب مایوس ہو کر احتجاج کیا ہے جو کہ بدستور جاری رہے گا۔
وکٹوریہ ہسپتال
بورےوالا لکڑ منڈی مین روڈ پر گندگی کے ڈھیر، ناقص سیوریج سسٹم بلاک
بورےوالا(نامہ نگار) کئی دنوں سے بورےوالا لکڑ منڈی کے مین روڈ پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور ناقص سیوریج سسٹم بری طرح بلاک ہو گیا ہے جس کے باعث سیوریج کا گندا پانی روڈ پر جمع ہو گیا ہے جو کسی جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر دیا ہے، شدید بدبو اور تعفن اٹھ رہی ہے جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ اکثر اوقات نماز پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے نمازیوں کے کپڑے بھی پانی پڑنے کے باعث خراب ہو جاتے ہیں۔ روڈ پر غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی نے ہمیں نفسیاتی مریض بنا دیا ہے لہذا ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ہمارے اس مسلے کا حل کیا جائے۔
مطالبات کے حق میں وکٹوریہ ہسپتال کے طبی عملہ کی ہڑتال، تالہ بندی
Aug 23, 2022