شہبازگل پر غیرانسانی تشددکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا : بلقیس مغل


بہاول پور (خبرنگار) سماجی وسیاسی رہنما بلقیس مغل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کولانے والے انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے ہیں اگرپاکستان کی عوام نے شہباز گل کاساتھ نہ دیااوراس کو اکیلا چھوڑ دیاتو یادرکھیں کل ان کے ہاتھ آپ کے خاندان تک پہنچ جائیں گے، ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں کو ملک کی حکمرانی دیدی گئی اسی لئے یہ کسی کوبھی قتل کرنے سے نہیں ہچکچاتے ہیں شہبازگل پر غیرانسانی تشددکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے یہ جولوگ یہ جرم کررہے ہیں اس کی سزاان کو آج نہیں توکل ضرور ملے گی اگرشہبازگل نے کوئی جرم کیابھی ہے تواس کوقانون کے مطابق عدالت میں پیش کریں اورججز اس بارے میں فیصلہ کریں۔
 کہ اس نے جرم کیاہے یانہیں کیاہے۔
پی پی209 ضمنی الیکشن: تحریک لبیک ڈویژنل پارلیمانی بورڈ میں امیدواروں کے انٹرویو
خانیوال(خبر نگار)تحریک لبیک پاکستان ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا صدارت جنوبی پنجاب کے نا ظم انتخابی امور محمد افتخار رضوی اور ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کی اجلاس میں صوبائی حلقہ209 کے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کے حصول کے لیے راو¿ محمد عارف علی اور رانا محمد مشتاق ٹھاکر کا انٹرویو کیاگیا، ناظم نشرواشاعت راو¿ محمد وکیل قادری نے بتایا کہ اگلے 2روز میں نامزد امیدوار کے نام کو حتمی شکل دے دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے NA157 میں ملک طاہر احمد راں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 23اگست کو بہت بڑی ریلی کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا اعلان کر دیا،اس موقع پر رانا اصغر قادری،چوھدری محمد بلال رضوی، راو¿ فرقان علی اور قاری آصف مہروی اور دیگر نے شرکت کی۔
دائرہ دین پناہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار
کئی بچے زخمی ہو چکے، تلف کرانے کا مطالبہ
دائرہ دین پناہ (نمائندہ نوائے وقت )دائرہ دین پناہ شہراور گردنواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار دن رات ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں میں گھومنے لگے کئی بچے کتوں کے کاٹنے سے زخمی شہری پریشان شہریوں نےکتوں کو تلف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن