آفت زدہ علاقوں میں فوری توجہ دی  متاثرین کو نقصان کی پوری ادائیگی  کی جائے:پاکستان سرائیکی پارٹی

Aug 23, 2022


شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس مرکزی رہنما ملک محمد یعقوب وینس یوتھ کے مرکزی رہنما یوسف قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اور صوبائی حکومتیں حوس اقتدار میں گم ہیں ایک دوسرے کی ذیادتیوں نااہلیوں کے پردے چاک کر رہی ہیں لیکن سرائیکی خطہ میں کئی روز سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، شہری علاقوں میں گھروں کے اندر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، کچے مکانات گر چکے ہیں لوگوں کے جانور بڑی تعداد میں ہلاک ہو چکے ہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قومی اور صوبائی حکومتیں آفت زدہ علاقوں میں فوری توجہ دیں سرکاری طور پر متاثرین کی نقصان کی پوری ادائیگی کی جائے اور آئندہ پانی کیلئے جامعہ پالیسی بنائی جائے ۔
 اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال اور یوٹیوب چینل چلانے پر پابندی عائد
ملتان(خصوصی رپورٹر) سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا چینل چلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ سوشل میڈیا چینل چلانے والے اساتذہ کی فہرست فوری مرتب کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ غیر تعلیمی یوٹیوب چینلز نہیں بنائے جاسکتے ۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 وارداتوںمیں شہری نقدی، موبائل فونز موٹرسائیکلز، طلائی زیوارات سے محروم
ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر)دراہمہ کے رہائشی محمد فاروق سے چار کس نامعلوم ملزمان نےچار لاکھ پانچ ہزار اور ان کے چار عدد موبائل فون زبردستی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ اسی طرح پولیس تھانہ سٹی کے رہائشی امیر بخش ، محمد شرجیل کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔اسی طرح گدائی کے رہائشی جلال حسین بکرے اور بکری گیدڑ والہ بائی پاس فروخت کر نے کے لیے جا رہا تھا کہ ا رفع حاجت کر نے کے لیے گیا جب واپس آیا تو بکرے اور بکری چوری ہو چکے تھے۔ اسی طرح دراہمہ کے رہائشی کالو خان سے چور سامان لے گئے۔


صدرحقوق انسانیت واقلیت راﺅعابدعلی کی ڈپٹی اٹارنی ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے نلاقات
بہاول پور (خبرنگار)صدرحقوق انسانیت واقلیت ضلع بہاول پور راﺅعابدعلی خان نے گذشتہ روز طاہرمحمودمفتی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ‘ ملک شفقت محمود ‘ محمدمختیار‘ جمیل احمد کواسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستا ن بننے پر انہیں مبارکباددی، ہار پہنائے اور تمام وکلاءمیں مٹھائی تقسیم کی ۔

مزیدخبریں