لینڈ مافیا کالونیوں میںسیوریج سسٹم دیئے بغیر غائب، زیر زمین پانی آلودہ


شجاع آباد (نامہ نگار) جنوبی پنجاب میں عموماً اور خصوصاً ملتان خان گڑھ مظفر گڑھ شجاع آباد جلال پور پیر والا گیلے وال لودھراں بہاولپور کے گردونواح میں لینڈ مافیا نے غیر قانونی کالونیوں ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کا دھندہ متعلقہ حکام اداروں کی ملی بھگت سے غریب سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا ذریعہ بنا رکھا ہے متعدد کالونیاں سرکاری رقبوں پر قبضہ شدہ رقبوں پر بنا رکھی ہیں لینڈ مافیا لکھ پتی سے کروڑوں پتی جب کہ اصل مالکان ککھ پتی بن گیے ان کالونیوں ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کی جاتیں ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ ابتدائی بنیادی سہولت سیوریج سسٹم دیے بغیر فرار ہو جاتے ہیں جو سادہ لوح غریب مزدور ان کالونیوں ہاو¿سنگ سوسائٹیوں میں گھر تعمیر کرتے ہیں وہ سیوریج کا پانی نکالنے کے لیے یا تو زہر زمین کنواں کھدواتے ہیں یا پھر ایسے ہی پلاٹوں کھیتوں میں پانی چھوڑ دیتے ہیں جنوبی پنجاب کی تقریباً 80 فیصد نہروں میں بھی سیوریج کا پانی چھوڑ دیا جاتا ہے یہ تمام وجوہات زیر زمین پانی کو آلودہ کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں سادہ لوح غریب مزدوروں نے روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فی الفور نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن