اہلبیت ؓ، صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کوقرار واقعی سزا ملنی چاہیئے: آغا عمران


ملتان( سماجی رپورٹر ) عالم دین آغا عمران عباس ہادی، جنرل سیکرٹری علی اصغر رضوی نے کہا ہے کہ صیہونی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہو گا اہلبیت ؓ، صحابہ کر امؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کوقرار واقعی سزا ملنی چاہیئے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کرملک کا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ملتان کا امن مثالی ہے اسے کسی طرح بھی تباہ نہیں کیا جاسکتا شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور تاقیامت ان کا آپس میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا سلسلہ انشاءاللہ جاری وساری رہے گا ان خیالات کا اظہار انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کے زیراہتمام مرکزی قدیمی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں دوسری مجلس شہادت امام زین العابدین میں کیا نوید علی ہمدانی،حسن حیدر،سید اشفاق حسین نقوی،سید مبارک علی بخاری،حاجی اعظم جعفری،سید نیئر زیدی نے کہا کہ ہم حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی شکر گزار ہیں جو ماہ محرم الحرام کے ایام میں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں امید ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور لائسنسداران و متولیان بھی ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن