خانیوال کا سیوریج نظام بوسیدہ ، 12 کلومیٹر لائنیں ڈالی جائینگی:ڈی سی

Aug 23, 2022


خانیوال ( نےوز رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے میونسپل کمیٹی خانیوال کو شہر کے تمام سیوریج نالوں کی مرحلہ وار صفائی کے احکامات دے دیئے-انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عمر افتخار شیرازی کے ہمراہ غلہ منڈی سیوریج نالہ کا دورہ کیا اورچیف افسر کو نالہ کی صفائی اور مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل نکالنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا،طارق آباد ڈسپوزل کا دورہ کیا سٹی پارک تا شبیر اسٹیڈیم سڑک کے تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی معائنہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال شہر کا سیوریج نظام پرانا اور بوسیدہ ہوچکا پنجاب سٹیژ پروگرام کے تحت شہر میں 12 کلومیٹر نئی سیور لائنیں ڈالی جائینگی-انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر کام شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی حتمی مراحل میں ہے نظر انداز علاقوں میں صفائی کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے-ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا کام مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں