زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدورجاں بحق،ساتھی زخمی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر مزدورجاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گلزار کالونی میں کام کے دوران زیر تعمیر مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں نواز اور زمان دونوں مزدور ملبے تلے دب گئے ،جنہیں موقع پر موجود افراد نے ملبے کے نیچے سے نکالا مگر نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو ضروری کاروائی  اور مضروب کو طبی امدادکی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...