گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سٹی صدر پی ٹی آئی خالد عزیز لون ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا کہ منشیات کیخلاف جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے شہر میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ جاری ہے جیسے مبینہ طور پر بعض بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف نے گوجرانوالہ پولیس کے ساتھ ملکر منشیات فروشوں کیخلاف جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے،گوجرانوالہ کے شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر آپکے علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ جاری ہے تو مکمل ثبوت کے ساتھ گوجرانوالہ کے شہری سٹی سیکر ٹریٹ سے رابطہ کریں ہم سٹی پولیس افسر عمر سلامت کے تعاون سے منشیات فروشوں سے گوجرانوالہ کو پاک کرنے کا عزم کرتے ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر اس مہم کا حصہ بنیں۔