دوستوں نے   نوجوان کو گھر سے بلا کر مارڈالا،رکشہ ڈرائیور کوزہریلی چیز کھلادی


قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)  دوستوں نے دھوکے سے25سالہ نوجوان کو گھر سے بلا کر قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ اشرف ٹاؤن کے  ذوالفقار علی کا 25سالہ بیٹا حمزہ گھر میں موجود تھا، رات 12بجے   دروازے پر دستک ہوئی حمزہ باہر گیا  اور آکر ماں سے کہنے لگا میرے دوست آئے ہیں ان کے ساتھ باہر چوک میں جارہا ہوں،تھوڑی دیر بعدفائرنگ کی آواز آئی،بھائی نے نکل کر دیکھاتو حمزہ خون میں لت پت پڑا تھا،بتایا گیا ہے کہ حمزہ ذوالفقار رواں ماہ بیرون ملک دبئی گیا تھا 15دن بعد ہی  دوستوں سمیت پاکستان واپس آگیا۔ پولیس نے ایک ملزم زین ولد بابرسکنہ برکت پورہ  کو حراست میں لیکر بھائی ارسلان ذوالفقار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی،دریں اثناء  نامعلوم افراد نے رکشہ ڈرائیور کو نشہ آور چیز کھلا دی،ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ نظام آباد کا محمد بابر رکشہ چلاتا تھا گزشتہ شب نامعلوم افراد نے نشہ آور چیز کھلا دی جو رورل ہیلتھ سنٹر کی دیوار کیساتھ بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تشویشناک حالت پر ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن