سوشل ‘ الیکٹرونک میڈیا آنے کے باوجود پرنٹ میڈیا کی افادیت میں کمی نہیں آ سکی: سلطان حمید راہی

Aug 23, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے آنے کے باوجود پرنٹ میڈیا کی افادیت میں کمی نہیں ہو سکی سوشل میڈیا پر 90 فیصد جھوٹ بولا جا تا ہے اور عوام کو گمراہ کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے لوگ دوبارہ پرنٹ میڈیا کی طرف راغب ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ میڈیا کی افادیت کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،میاں اورنگزیب ،ڈاکٹر عارف کمبوہ ،سیف الرحمن سیفی ،احسان سندھو ،عظمت قادری ،سعید سندھو ،امجد سلطانی ،ڈاکٹر الطاف حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں