ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی)گھر میں کھانا پکاتے ہوئے ڈوپٹے کو آگ لگنے کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں پنواں میں گھر میں چولہے پر کھانا بناتے ہوئے 30 سالہ عدیلہ کے دوپٹے کو اچانک آگ لگ گئی جس کیو جہ سے وہ بری طرح جھلس گئی ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمی خاتون کو ابتدای طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔