شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ نااہل پی ڈی ایم ٹولہ ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ اور سیاسی مخالفین کیخلاف من گھڑت الزامات لگا رہا ہے (ن) لیگی پراپیگنڈا سیل 24 گھنٹے پنجاب حکومت عمران خان اور اداروں کے درمیان اختلافات کی سازش کر رہا ہے شوباز حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے نت نئے شوشے چھوڑ رہی ہے عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیان اختلافات کی باتیں من گھڑت ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ شہباز گل سے غیر انسانی سلوک‘ ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا شہباز گل سے ایسے بیانات لینے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں دیگر پی ٹی آئی کی قیادت کو ملوث کیا جاسکے، پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ کسی ایسی سازش کا حصہ بنے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے امپورٹڈ حکومت ملک کو اس حد تک لے جانا چاہتی ہے کہ ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا رہے۔
شہباز گل کے ساتھ غیر انسانی سلو ک کیا گیا : ملک اقبال
Aug 23, 2022