اپرکوہستان(اے پی پی)اپر کوہستان میں پانچ روزہ انسدادپولیومہم کاآغازکر دیاگیا۔ ڈی پی او طاہر اقبال کی سربراہی میں انسداد پولیو مہم کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید مؤثربنایاگیاہے۔ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر381پولیس افسران وجوان جبکہ 30ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ دونوںسرکلز میں ٹیموں کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کر رہے ہیں۔والدین پولیو ٹیم سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔پولیومہم 22سے 26اگست تک پورے ضلع میں جاری رہے گی ۔