ڈہ ذخیرہ(نامہ نگار) پوسٹمارٹم میں تا خیر کی رنجش ، مشتعل افراد کا ڈاکٹر اور عملہ پر تشدد ،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 231 ڈبلیو بی کے انچارج ڈاکٹر عرفان ظفر سندھو نے بتایا کہ سی ای او ہیلتھ لودھراں کی میٹنگ سے واپس آیا تو ہسپتال میں مشتعل لوگوں جن میں نوید حسین محمد آصف ، محمد رفیق عدنان ، محمد اسلم،محمد اسلم اور 6 کس نامعلوم افراد نے مجھے دھکے دئیے ڈسپنسر طاہر اور دیگر عملہ بچانے آیا تو انہوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے ڈسپنسر طاہر کا سر پھاڑ دیا اور میری گاڑی کا نقصان کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے کارروائی کا آغاز کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ فلک شیر نامی شخص کا آٹھ سالہ بچہ رولر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کا وہ پوسٹمارٹم کروانے ہسپتال آئے تھے اور پوسٹمارٹم میں تاخیر کا بہانہ بنا کر ان کے ساتھ آئے لوگوں نے عملہ پر تشدد کیا۔
پوسٹمارٹم میں تا خیر کی رنجش ، مشتعل افراد کا ڈاکٹر اور عملہ پر تشدد ،مقدمہ درج
Aug 23, 2022