جام پور(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔سردار محسن لغاری کا کہنا تھا کہ اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کی رودکوہیوں کی ہرسال کی اربوں روپے کی تباہی سے مستقل نجات کیلئے طویل مڈٹرم اور شارٹ ٹرم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اور پنجاب حکومت میگا منصوبہ بنارہی ہیں سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ گھر،گندم ،مال مویشی سب کچھ پانی میں بہہ گیا۔ حکومتی ادارے ابھی تک پوری طرح متاثرین تک نہیں پہنچ پائے۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور آبگینے خان نے بتایا کہ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن 90 فی صد مکمل کرلیا ۔ متاثرین میں خیمے ،خوراک ، ادویات کی تقسیم محکمہ مال کے افسران ،علاقاء رضاکاروں کے ذریعے سروے ٹیموں اور عمائدین کی نشاہدہی پر منصفانہ طور پر شروع کی جارہی ہے ۔