جیکب آباد‘ بارش سے متاثرہ بے گھر افراد کا پریس کلب کے سامنے دھرنا


جیکب آباد(این این آئی) جیکب آباد میں بارشوں سے بے گھر ہونے والے متاثرین نے انتظامیہ کی جانب سے داد رسی نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، متاثرین نے کہا کہ ہمارے گھر منہدم ہوچکے اور ہم بے گھر ہوگئے ہیںلیکن انتظامیہ امدادی سامان اور خیمے من پسند افراد میں تقسیم کر رہی ہے جبکہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب علی شیر آفریدی اسکول میں پناہ لینے والے اے ڈی سی کالونی کے متاثرین نے کہا کہ اسکول میں واش روم کی سہولت تک میسر نہیں مچھر کاٹنے سے ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہماری مدد کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن