کوئٹہ ( اے پی پی ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے شدید طوفانی بارشوں کے باعث 220 کے وی ڈیرہ مرادجمالی گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہوچکاہے جس کے نتیجے میں ڈیرہ مرادجمالی گرڈاسٹیشن سے منسلک اوستہ محمد، ڈیرہ مرادجمالی، روجھان جمالی اور جھل مگسی گرڈاسٹیشنوں کو گزشتہ را ت سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) انتظامیہ 220 کے وی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمریارڈ اور ٹرینچ سے پانی نکالنے کی کوششیں کررہی ہے علاوہ ازیں سکھرالیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو)کے زیرانتظام علاقہ شہدادکوٹ میں پوٹینشل ٹرانسفارمربھی بارشوں کے باعث خراب ہوگیاہے جس کی وجہ سے اس 66KVگنداخہ گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے اور سیپکو کی جانب سے بجلی بحالی کاکام جاری ہے۔
طوفانی بارشیں‘ ڈیرہ مرادجمالی سے منسلک گرڈاسٹیشنوں کو بجلی فراہمی معطل
Aug 23, 2022