ڈاکٹرز ہسپتال اور میڈیکل سنٹر، لاہور نے خوراک کی نالی کا جد ید علاج متعارف کرا دیا

لاہور(کامرس رپورٹر)Peroral endoscopic myotomy (POEM)  نگلنے میں دقت کی بیماری  Achalasia) (کے لیے ایک اینڈوسکوپک تھراپی ہے۔اس بیماری  میں خوراک کی نالی کے پٹھے صحیح کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے خوراک کے گزر نے میں دقت پیدا ہوتی ہے۔ اس پر ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق پوری دنیا میں بہت ہی قلیل تعداد میں لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں( ہر ایک لاکھ کی آبادی میں سے دو یا تین افراد اس بیماری کا شکارہوتے ہیں)۔  اس پروسیجر میں پیٹ یا سینہ چاک کیے بغیر منہ کے ذریعے کیمرہ خوراک کی نالی میں داخل کیا جاتا ہے اور ایک چھوٹا سا چیرا لگا کر نالی کی کشادگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ روایتی سرجری میں مریض کو چار سے پانچ دن ہسپتال میں رہنا پڑتا ہے جبکہ POEMکے مریض کو صبح داخل کر کے، اسی دن میں پروسیجر سے گزارا جاتا ہے اوراگلے دن  پوسٹ پرسیجر تشخیص کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ POEM کا پروسیجر روایتی سرجری کے مقابلے میں انتہائی کم تکلیف دہ اور  بیماری دور کرنے میں95 فیصد سے زیادہ کارآمد علاج تصور کیا جاتا ہے۔ڈاکٹرز ہسپتال میںڈاکٹر غیاث النبی طیب، کنسلٹنٹ گیسٹروانٹرالوجسٹ، کی زیرنگرانی اس پروسیجر کو صحت کے اعلی اصولوں کے عین مطابق  سر انجام دے رہی ہے۔  ڈاکٹرز ہسپتال میں جگر کے مخصوص اور جدید پروسیجرز جیسے کہ اینڈوسکوپی، کولونواسکوپی  کے علاوہ  ہیپاٹائٹس اور جگر کی مختلف سرجریز انتہائی کامیابی سے کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس علاج کو متعارف کروا کر ڈاکٹرز ہسپتال اور میڈیکل سینٹر پاکستان کے نجی شعبہ صحت میں یہ پروسیجر فراہم کرنے والا  واحد ادارہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن