عمران خان توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات گوشواروں میں ظاہر کرتے:محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کہ عمران خان نے چیئرمین نیب پر دبائو ڈال کر اپنے خلاف تحقیقات رکوائیں، آئین اور قانون کی بات کرنے والاخوداس کی پرواہ نہیں کرتا،توشہ خانہ کیس پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھی لے کرجائیں گے پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لئے،انہیں چاہیے تھا کہ ان کی تفصیلات اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر کرتے۔ یہ تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے بلکہ انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو خلفاراشدین کی مثالیں دیتے رہے لیکن خود چوری کرتے رہے انہوں نے کروڑوں روپے کی اشیا توشہ خانہ سے حاصل کیں اور ظاہر نہیں کیں۔ وہ ہر معاملے کو اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کرتے ہیں، کبھی وہ آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں ان کے قریب سے بھی نہیں گذرتیں۔ ا نہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار نے توشہ خانہ سے 35 ہزار روپے میں آئی فون حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات اور عمل میں تضاد ہے انہوں نے توشہ خانہ سے لئے گئے ٹی سیٹ کی قیمت 3500 روپے ظاہر کی۔ عمران خان آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں لیکن خود اس کی پاسداری نہیں کرتے۔ توشنہ خانہ سکینڈل پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے، جو کہتے ہیں کہ خان چور نہیں وہ توشہ خانہ کیس کی تفصیلات پڑھ لیںعمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں کی تفصیل کا بھی نہیں پتہ۔ عمران خان نے 8 سال تک متعدد پٹیشنیں داخل کر کے فارن فنڈنگ کیس کو تاخیر کا شکار کرتے رہے ، اب وہ توشہ خانہ کیس میں بھی یہی ترکیب استعمال کرنا چاہتے ہیںانہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں لکھا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن قوانین میں واضح ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان اس وقت دیا جاتا ہے جب اس کا سرٹیفکیٹ ٹھیک ہو، پی ٹی آئی کا تو سرٹیفکیٹ بھی ٹھیک نہیںمحسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عدالت سے تین ہفتے کا وقت مانگنا منطقی بات نہیں۔نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا جاتا ہے تو عمران نیازی کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ مالم جبہ کیوں بند کیا گیا، کیا دبائو تھا، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند ہوا؟۔ ان چوریاں اور ڈاکوئوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے اور ریاست مدینہ کے خودساختہ ترجمان کا اصل چہرہ پاکستان کی عوام کے سامنے لائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ یہ وہ عمران نیازی ہے جس نے توشہ خانہ کے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 3500 روپے کے ٹی سیٹ سے لے کر کروڑوں روپے تک کی اشیا چوری کیں، عمران خان نے چیئرمین نیب پر دبائو ڈال کر اپنے خلاف تحقیقات رکوائیںاس موقع پر بیریسٹر کامران مرتضی نے کہا کہ اگر کیس میں جان ہے تواس معاملے میں تحقیقات ہونی چاہئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عفنان اللہ نے کہا کہ ثابت ہو چکاہے کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی اور جن سے انہوں نے پیسے لئے ان کے ایجنڈے پرکام بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے اربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری متاثرہوئی۔
محسن شاہنواز رانجھا

   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...