امریکہ، لاس اینجلس میں  ہجوم نے سپر سٹور لوٹ لیا 


لاس اینجلس(آئی این پی)امریکی شہر لاس اینجلس میں بے شمار لوگوں کے ہجوم نے اچانک ایک سپر اسٹور پر دھاوا بول کر اسے لوٹ لیا، پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت کے لیے عوام سے مدد مانگی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب سڑک پر موجود افراد نے جتھے کی صورت اسٹور پر حملہ کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اسٹور میں موجود ریکس سے مختلف اشیا جیسے اسنیکس، ڈرنکس اور سگریٹس وغیرہ اٹھا رہے ہیں،دکان میں اس وقت عملے کا ایک شخص بھی موجود تھا جو اپنی جان جانے کے خوف سے ایک طرف سہما ہوا کھڑا رہا،پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے قبل کچھ موٹر سائیکل سواروں نے اپنی بائیکس کے ذریعے سڑک کو تمام اطراف سے بند کردیا تھا، اس کے بعد وہ تمام لوگوں کے ساتھ مل کر اسٹور پر حملہ آور ہوئے،مقامی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت جانتے ہیں تو پولیس کی مدد کریں۔
امریکہ سٹور لوٹ لیا 

ای پیپر دی نیشن