اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی اعجاز جاکھرانی کی دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے معاملہ کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت درخواست گزار کی طرف سے وکیل منیر اے ملک عدالت میں پیش ہوئے۔منیر اے ملک نے اس موقع پر اپنے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اعجاز جاکھرانی کیخلاف نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمائ اعجاز اجاکھرانی کی عبوی ضمانت دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض منظورکرتے ہوئے معاملہ کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تک کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔
ضمانت منظور