اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کی خبروں کے بعد امریکی ماہرِ فلسفی، سماجی اور سیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام اوپن لیٹر لکھ دیا۔ خط میں شہباز گل پر تشدد کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس لیٹر کو اوور سیز پاکستانی ووٹرز کے نام سے ایک سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے ٹویٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے جسے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ری ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ کے مطابق پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام میں شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پروفیسر نوم چومسکی سمیت 60 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کے رہنمائوں‘ فنکاروں‘ صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے بھی شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نوم چومسکی
شہباز گل پر تشدد‘ انسانی حقوق کی خلاف وزی ہوگا: نوم چومسکی: چیف جسٹس کو خط
Aug 23, 2022