شہباز گل کی پمزہسپتال میں کھانا کھاتے ویڈیو جاری،ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں

Aug 23, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ایک اور ویڈیو جاری ہو ئی نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیںاور کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلائو، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہوں،شہباز گل نے کہہ رہے ہیں کہ اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیںمیں بطور احتجاج کھا رہا ہوں آپ زبردستی کررہے ہیںمیری خواہش ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیںمیں شوگر کا مریض ہوں،جوس نہیں پی سکتادلیہ کھا لیا جوس پی لیا اور  نہیں کھا سکتامیں لسی نہیں پی سکتاپیٹ خراب ہوجاتا ہے آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرا دی،یہ درست نہیں ہے یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیںآپ ہراساں کرکے مجھے کھلا رہے ہیں۔
 شہباز گل تکرار

مزیدخبریں